تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:29

چمن:نادرا آفس کے قریب دھماکا

اے آر وائی - چمن میں نادرا آفس کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے علاقہ لرز کر رہ گیا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مال روڈ پرایف سی قلعہ کے سامنے پرانے نادرا آفس کی دیوار کے ساتھ کھڑی سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے آفس کی دیواریں گر گئیں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔



واقعے کے بعد شہر اور پاک افغان باڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرانے اداروں کے اہلکار بھی جائے وقوع پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.