تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:21

ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اہلسنت والجماعت کے احتجاجی مظاہرے

اے آر وائی - کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اہلسنت والجماعت نے احتجاجی مظاہرے کیے اورقاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اہلسنت والجماعت کے تحت لسبیلہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔



اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فیاض اور دیگر نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس ٹارگٹ کلنگ کانوٹس لیں اور ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق کارکنان کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔۔ داود چورنگی،بنارس چوک،لی مارکیٹ چوک اور ناگن چورنگی پر بھی مظاہرے کیلئے گئے۔



مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے ۔کوئٹہ میں بھی اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ۔اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں نے حیدرآباد واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.