تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:49

کراچی: تاجر کی ہلاکت پر احتجاجاً مارکیٹیں بند

اے آر وائی - الیکٹرونک ڈیلر ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد عرفان خان تین روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد مقامی اسپتال میں دم توڑ گئے، مقتول کو تین روز پہلے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔



تاجر رہنما محمد عرفان خان کو شارع نور جہاں تھانے کی حدود بنارس فلائی اوور کے قریب جمعرات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ہو گی۔



سندھ تاجر اتحاد اور الیکٹرانک مارکیٹ ایسو سی ایشن نے آج احتجاجاً مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر تاجروں سے اظہار یکجہتی کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.