28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:21
کراچی میں قتل و غارت گری، پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے۔ کراچی میں امن خواب بن کر رہ گیا۔ قاتلوں نے مزید کئی گھرانوں کے چراغ گل کردیئے۔
طارق روڈ کے قریب فائرنگ سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور ایک زخمی ہوا۔ سہراب گوٹھ کوئٹہ ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔
نیوکراچی سیکٹر الیون جے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا خالد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور ڈھائی سالہ حماد زخمی ہوا۔
ترجمان سنی تحریک کے مطابق مقتول اْن کا کارکن ہے۔ ایک شخص گلشن اقبال سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب نشانہ بنا۔