28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:1
اداکارہ سپنا کیس:سماعت دو ہفتوں کے لیئے ملتوی
اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ سپنا بازیابی کیس کی سماعت دوہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس شیخ نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار مثل خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے ابھی تک مقدمے کی تفتیش مکمل نہیں کی اور نہ ہی سپنا خان کو زندہ یا مردہ بازیاب کروایا جاسکا جبکہ اس حوالے سے آج تک سردار دوست محمد کھوسہ کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ۔
لہذا عدالت حکم دے کہ تفتیش ڈی آئی جی کے رینک کے افسر سے کروائی جائے اور اداکارہ سپنا کو بازیاب کروایا جائے۔
عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔