تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:9

کراچی:فائرنگ سے جاں بحق تاجر رہنما سپرد خاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق تاجررہنما محمدعرفان آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردئیے گئے۔ شہر میں احتجاجا بند رکھے گئے کاروباری مراکز کھول دیے گئے۔ الیکٹرانکس مارکیٹ بدستور بند ہے۔



ٹارگٹ کلنگ کا شکار تاجر رہنما محمد عرفان کی میت جنازہ گاہ لے جائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،، نماز جنازہ طیبہ مسجد نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی، جس میں تاجروں، رشتہ داروں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ الیکٹرونک ڈیلر ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد عرفان خان تین روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اتوار کی شب مقامی اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ مقتول کو جمعرات چوبیس جنوری کو بنارس فلائی اوور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔



مقتول کراچی الیکٹرونک ڈیلر ایسوسی ایشن کے کئی سال صدر رہے۔ واقعے کے خلاف تاجر برادری نے احتجاجاً کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تاجررہنما محمد عرفان کے قتل پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ الطاف حسین نے کارکنان سے اپیل کی کہ محمد عرفان کے سوگ میں بھر پور شرکت کریں اور ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.