تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:30

لاہور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

اے آر وائی - لاہور میں تھانہ گجر پورہ کے علاقہ چائنہ اسکیم میں پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے پچیس سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ قصور سے تعلق رکھنے والا پچیس سالہ نوید نامی نوجوان چائنہ اسکیم میں بیگ بنانے کا کام کرتا تھا۔



اہل علاقہ کے مطابق شام کے وقت پولیس اہلکار وں نے اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈر سننے پر نوجوان سے رشوت طلب کی جس سے انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔



اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نوجوان کی ہلاکت پر اہل علاقہ سراپا احتجاج رہے۔ مرحوم کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پولیس افسران نے انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.