29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:33
فیصل آباد،باپ کی 5بچوں اوربیوی کوقتل کرکےخودکشی
اے آر وائی - فیصل آباد میں اڈا ورکشاپ کے علاقہ میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔
گھر کے سربراہ نوید کے ہاتھ میں پسٹل تھا اور اس کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی ہلاکت کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز نہیں آئی آج صبح جب گھر کا دروازہ نہیں کھلا تو اندر جا کر دیکھا تو میاں بیوی اور پانچ بچوں کی لاشیں پڑی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کیس خود کشی کا لگتا ہے اور شوہر نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خود کشی کی ہے، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے اس کے بعد ہی صحیح وجوہات کا علم ہوسکے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے بچوں کی عمریں چار سے پندرہ سال کے درمیان ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق باپ نے اپنے پانچوں بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔