تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:50

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال چودہویں روزمیں داخل

اے آر وائی - پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چود ویں روز میں داخل ہوگئی۔ نوجوان مسیحاؤں کی ہٹ دھرمی کے باعث مریض رل گئے۔



پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کسی کی سن رہے ہیں اور نہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرتی نظر آرہی ہے ۔ نوجوان مسیحاوں نے سرکاری اسپتالوں کے پارکنگ شیڈز اور کھلے ایریاز میں ٹینٹ لگا رکھے ہیں جہاں مریضوں کو چیک کرنے کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن اس کے باوجود مریض در در بھٹکنے پر مجبور ہیں۔



کیمپ میں چیک کرانے کے باعث نہ تو مریضوں کو دوا ملتی ہے اور نہ ان کے ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ ادھر او پی ڈیز میں سنیئرز ڈاکٹرز نے پوزیشن سنبھال رکھی ہے،ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر کی بحالی اور گوجرانوالہ میں گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.