29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:12
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی کارکن سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔لانڈھی 89 میں بھتہ نہ دینے پر دوکان پر دستی بم حملے کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ۔
پولیس حکام کے مطابق منظور کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد صدیق نامی شخص جإں بحق ہواجس کے قتل میں نامزد ملزم نصیر کو بلوچ کالونی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔رات گئےلانڈھی 89 سے آصف نامی سیاسی کارکن کی تشدد ذدہ لاش ملی جسکی ہلاکت کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی ہے ۔ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ماڑی پور روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
دوسری جانب لانڈھی 89 میں بھتہ مافیا کی سرگرمیوں کیخلاف تاجروں نے لانڈھی 89 سے قائدآباد چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی تاجروں کا کہناہے کہ دوکانداروں کو کافی عرصے سے بھتے کی کالز موصول رہی تھی بھتہ نہ دینے پر رات گئے نامعلوم بھتہ خوروں نے ایک دوکان پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک دوکاندار زخمی بھی ہوا مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھتہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے اور دوکانداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے احتجاج کی وجہ سے قائد آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔