تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:40

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دےدیا

اے آر وائی - کراچی میں رونما ہو نے والے سانحہ بلدیہ پر سندھ ہائی کورٹ نے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا۔ گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو سو اٹھاون افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔



ملکی تاریخ میں کسی صنعتی یونٹ میں لگنے والی آ گ کا سب سے بڑا اور ہولناک حادثہ کراچی کے بلدیہ ٹائون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں پیش آیا ۔ فیکٹری میں خواتین ،بچوں سمیت دو سو اٹھاسی افراد لقمہ اجل بن گئے۔



گیارہ ستمبر بروز منگل کو فیکٹری میں ہونےو الی آتشزدگی یعنی تقریبا پانچ ماہ قبل لگنےو الی آگ اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر سندھ ہائیکو رٹ کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا جبکہ کمیشن کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری کریں گے ۔



اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ پرسیکریٹری صنعت،ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واقع کی دس روز میں رپورٹ طلب کی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.