تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:51

پی اےسی کی سندھ میں اسکولزاوراسپتالوں کی کاکردگی پرتشویش

اے آر وائی - پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نے بلدیاتی اداروں کے ماتحت اسکولز اور اسپتالوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں درجنوں اسکولز اور بنیادی مراکز صحت غیر فعال ہوچکے ہیں، انہیں فعال نہیں کیا جاسکتا تو نیلام کردیا جائے۔



چیئرمین پی اے سی جام تماچی کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی حکومت ٹنڈو محمد خان کے مالی سال دو ہزار دس دو ہزار گیارہ کے حسابات کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی نے کہا کہ سندھ ایجویکشن ریفارمز پروگرام کے تحت ٹنڈو محمد خان میں کافی رقم خرچ ہوئی ہے لیکن کہاں ہوئی اس کا حساب نہیں، شام کے اوقات میں اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں ہوتے اسکولز کا عملہ بھی غائب ہوتا ہے۔



پی اے سی نے بلدیاتی اداروں کے ماتحت اسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کے نظام کو بوگس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے تحت غیر معیاری ادویات خرید کر سرکار کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے۔ چیئرمین جام تماچی نے کہا کہ ماضی میں تعمیر کئے گئے اسکول اور اسپتال آبادی سے میلوں دور بنائے گئے جس کے باعث وہ گوادموں اور اوطاقوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.