تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:52

سندھ ہائیکورٹ:ضمنی انتخابات سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اے آر وائی - چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ پر مشتمل دورکنی بینچ نے سندھ کی چھ صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق درخواست پر آٹھ فروری تک فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ آئینی درخواست صوبائی حلقہ انتخاب کی حدود میں رہنے والے رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ضمنی انتخابات کو عام انتخابات کے ساتھ کرائے جائیں ۔



دوہری شہریت کے باعث سندھ کی چھ صوبائی نشستیں رضاہارون ، عسکری تقویم ، عبدالمعید صدیقی ، محمد علی شاہ ، مراد علی شاہ کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.