تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:21

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے ارباب کرم خان روڈ پر بروری پولیس تھانے کے دو اہلکاروں کو اس وقت نامعلوم موٹرسائیکلوں نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی ڈیوٹی کے دوران گشت کررہے تھے۔



فائرنگ سے علی داد اور شاہ میر نامی پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جن کی نعشیں بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچادی گئیں۔ ایف سی نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.