تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:41

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی کارکن سمیت سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔لانڈھی 89 میں بھتہ نہ دینے پر دکان پر دستی بم حملے کیخلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق سرجانی کے علاقے سیکٹر فور ڈی میں فائرنگ سے عامر بیگ نامی شخص جاں بحق ہوا ۔ تین ہٹی لال مسجد کے قریب گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے امجد علی کو قتل کردیا ۔



شہید ملت روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ کورنگی ویٹا چورنگی پر فائرنگ سے غیاث الدین نامی شخص جان کی بازی ہارگیا۔ گزشتہ روز کشمیر روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص فرحان نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ منظور کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد صدیق نامی شخص جان بحق ہواجسکے قتل میں نامزد ملزم نصیر کو بلوچ کالونی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔



رات گئےلانڈھی 89 سے آصف نامی سیاسی کارکن کی تشدد ذدہ لاش ملی جس کی ہلاکت کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور پولیس اور رینجرز کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ ماڑی پور روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.