تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:40

پولیس افسر کی گاڑی کی تلاشی لینے کے جرم میں3اہلکار گرفتار

اے آر وائی - لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک گشت پر مامور مجاہد اسکوارڈ کے تین اہلکاروں کو اعلی پولیس افسر کی گاڑی کی تلاشی لینے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔



مجاہد اسکوارڈ کے تین اہکار فاروق ،کرم نواز اور شفیق معمول کی گشت پر تھے کہ کالے شیشوں والی ایک مشکوک گاڑی نظر آئی جس کی تلاشی کے لیے اندر بیٹھے افراد کو باہر نکالا گیا تو ان میں ایک پولیس افسر مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ شراب نوشی کر رہا تھا۔ نشے میں دھت پولیس افسر نے مجاہد اسکوارڈ کے ایس پی اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کو بلوا کر تینوں اہکاروں کو تھپڑ مارے۔



ذرائع کے مطابق پولیس افسر کے ایک ساتھی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مجاہد اسکوارڈ کے اہکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تینوں اہکار بھی تھانہ گلبرگ میں بند ہیں۔ واضح رہے کہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلی پولیس افسر چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر میں کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.