30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:10
سکھر:نامعلوم شخص کی کھمبے سے چھلانگ لگاکرخودکشی
اے آر وائی - نامعلوم شخص کی بہار کالونی میں کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نامعلوم شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔جبکہ اہل علاقہ کے مطابق نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں سے چھلانگ لگا دی۔ مذکورہ شخص بجلی کی تاروں میں کرنٹ لگنے کے بعد زمین پر گرگیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔اسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کیاجارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد سردخانے میں لاوارث بتا کر رکھ دیاگیا۔جبکہ خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔