تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:21

ملتان میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال پندرویں روز بھی جاری

اے آر وائی - ملتان ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کی جانب سے آوٹ ڈورز میں کی جانے والی ہڑتال پندرویں روز بھی جاری مریضوں کا معائنہ کیمپوں میں جاری۔



نشتر ہسپتال آوٹ ڈور کے باہر پندرویں روز بھی کیمپوں میں مریضوں کا معائنہ جاری ہے اور مریضوں کو ڈاکڑوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے میعاری ادویات فراہم کی جارہیں ہیں وائی ڈی اے ملتان کے جنرل سیکرٹری ڈاکڑ جہانگیر کے مطابق گرفتار کیئے جانے والے ڈاکڑوں کی رہائی ،مطالبات کی منظوری اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی تک آوٹ دورز مکمل بند رکھے جائیں گے تاہم مریضوں کی سہولت کے لیئے ینگ ڈاکڑز کیمپوں میں طبی معائنہ کر ہے ہیں۔



انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کر کے ایف آئی آر ختم کرے اور مطالبات کی منظوری کے ساتھ ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر علاج معالجہ کے لیئے فوری طور پر عملی اقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.