30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:32
کوئٹہ: زنجیروں سے جکڑے تین افراد کی نعشیں برآمد
اے آر وائی - کوئٹہ میں زنجیروں سے جکڑے تین افراد کی نعشیں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں مغربی بائی پاس پر پہاڑی کے قریب تین نعشوں کی موجود گی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور نعشوں کو قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق تینوں افراد کو آج صبح کسی وقت گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کے پاؤں زنجیروں میں جھکڑے پائے گئے ،قتل کی وجہ معلو م نہ ہوسکی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔