تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:50

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے۔ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا ڈاکو اور شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے دوکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مختار نامی نوجوان زخمی ہوا جس نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔



جمشید روڈ دو نمبر پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ماڑی پور مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ خاتون عائشہ قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ نیوکراچی سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔



دوسری جانب سائٹ ایریا میں دوران ڈکیتی مذاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا اسی دوران گشت پر موجود پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.