30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:30
کراچی: کیماڑی میں دوکان پر دستی بم حملہ،ایک شخص زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کیماڑی میں دوکان پر دستی بم حملہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، دوکاندار کے مطابق مسلح افراد نے دوکان کے اندر دستی بم پھینکا اور موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔ اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ دوکاندار کا کہنا تھا کہ ان کا سندھ ہائی کورٹ میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ چل رہا ہے۔ مخالفین کی جانب سے ہمیں کیس واپس لینے کیلئے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہے۔
دوکاندار کا کہنا تھا کہ تحفظ کیلئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو درخواست لکھی ہے جس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے آج بھی مخالفین میری دکان پر حملہ کرکے فرار ہوگئے ۔ متاثرہ دوکاندار کا کہنا تھا کہ آج انہیں مخالفین کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔