تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:11

پشاو: اسلحہ سے بھری گاڑی پولیس نے قبضے میں لے لی گئی

اے آر وائی - پشاور پولیس نےاسلحہ کی بھاری کیپ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیا۔ پشاور تھانہ چمکنی پولیس نے ترناب چوکی پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر 5839 کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ملزم خان ودانہ کو گرفتار کرلیا۔



پولیس کے مطابق اسلحہ میں چار عدد کلاشکوف،چار عدد رپیٹر آٹھ عدد پستول جبکہ 23000 سے زائد مختلف بور کے کارتوس شامل تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدئی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلحہ قبائلی علاقے سے پنجاب لے جا رہا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.