تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:12

سنی تحریک کاپیر سے ملک گیر پر امن احتجاجی مظاہرے کا اعلان

اے آر وائی - سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ بہتر گھنٹے کا الٹی میٹم گذرنے کے باوجود کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا، پیر سے ملک گیر پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔



شکیل قادری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران سندھ اور پنجاب کی شاہراہوں کو بلاک کرکے کراچی میں جاری بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پر امن احتجاج رکارڈ کرایا جائیگا، جبکہ کراچی پریس کلب کے باہر بارہ روزہ علامتی بھوک ہڑتال کیمپ بھی لگائیں گے انہوں نے کہا اگر حکمرانوں اور انتظامیہ نے روش نہ بدلی تو کراچی سمیت سندھ بھر میں شٹر بند ہڑتال کی کال بھی دی جاسکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.