تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:21

کراچی :پولیس نے اجمل پہاڑی کوقتل کے مقدمات میں گرفتار کرلیا

اے آر وائی - کراچی پولیس نےاجمل پہاڑی کو قتل کے مزید چارمقدمات میں گرفتار کرلیا ، ذرائع کے مطابق اجمل پہاڑی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جن میں سے چار قتل کے مقدمات جوہر آباد تھانے میں درج کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق انہی مقدمات کے تحت ایک مرتبہ پھر اجمل پہاڑی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔



واضح رہےگرفتار ملزم کو کچھ روز قبل ہی قتل کےبعض مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیاتھا جس کے بعد سے وہ پرسرار طو رپر لاپتہ تھا، تاہم آ ج کراچی پولیس نے اجمل پہاڑی کی گرفتار ظاہر کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.