31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:52
کراچی میں رات گئے پر تشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں رات بارہ بجے اب تک پر تشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے رات گئے بلدیہ ٹاون کے علاقے قائم خانی کالونی سے تین افراد کی بوری بند لاشیں ملیں مقتولین کی شناخت عرفان اسلام، امجد فاروق اور محمد جمیل سے ناموں سے ہوئی تینوں افراد کو گزشتہ روز مومن آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر مومن آباد تھانے میں درج کرائی گئی تھی مقتولین کو اغوا کے بعد سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
دوسری جانب لانڈھی پانچ نمبر گوشت مارکیٹ کے قریب ڈکیٹی میں مزاحمت پر پچیس سالہ دانش کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔