31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:31
پشاور:پولیس موبائل میں دھماکا نو افراد زخمی
اے آر وائی - پشاورمیں جناح پارک روڈ پر پولیس موبائل میں دھماکے سے نو افراد زخمی ہو گئے۔
پشاور میں جناح روڈ پرتھانہ ہشت نگری کی موبائل معمول کی گشت پر تھی جب نامعلوم افراد نے موبائل وین میں میگنٹ بم کے ذریعے دھماکہ کر دیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دھماکے میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
ایس پی سٹی خالد ہمدانی کے مطابق پولیس اہلکارسڑک کلئیر کرانے میں مصروف تھے کہ دھماکا ہوا، جس میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔