تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:18

پشاور:اعظمی ایوب زیادتی کیس میں 13ملزمان بری

اے آر وائی - پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عظمی ایوب اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث تیرہ ملزمان کو بری کر دیا۔



پشاور میں عظمی ایواب اجتماعی زیادتی کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زیادتی میں ملوث تیرہ ملزمان کو بری کر دیا ہے ۔ تیرہ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ منفی اور اعظمی ایوب اور بچی زیبا کے ٹیسٹ مثبت آنے جبکہ عظمی ایوب کے پاس ملزمان کو مجرم ثابت کر نے کے لئے نہ تو گواہ تھے اور نہ ہی ثبوت۔ جس پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو بری کردیا۔بری ہونے والے ملزمان میں تین پولیس اہلکار ،اے ایس آئی حکیم شاہ،انسپکٹر پیر محسن شاہ اور سب انسپکٹرامیر خان شامل ہیں ۔



عظمی ایوب زیادتی کیس کا ازخود نوٹس پشاور ہائی کورٹ نے لیا تھا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے کر لی بعد میں اعظمی ایوب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر وہاں بھی ملزمان کی ضمانت برقرار رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.