تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:27

لاہور:نرس پر تیزاب پھینکنے پر مجرم کو 72سال کی سزا

اے آر وائی - لاہورمیں نرس ریحانہ پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم عرفان کو باہتر سال قید کی سزا سنا دی ۔



سال دوزہ بارہ میں لاہور کے میو ہسپتال میں کام کرنےو الی نرس ریحانہ کام کر کے گھر جارہی تھی کہ خاندانی رنجش پر مجرم عرفان نے ریحانہ کے منہ پر تیزاب پھینک دیا ۔۔تیزاب سے ریحانہ بری طرح جھلس گئی۔



پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لئے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں عرفان کا ٹرائل ہوا۔ عدالت نے عرفان کو مجرم قرار دیتے ہو ئے باہتر سال قید کی سزا سنا دی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم کو تینتیس لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.