31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:58
کراچی میں امن کیلئے اندرون سندھ کی پولیس فورس بلانے کا حکم
اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےکراچی میں قیام امن کیلئے اندرون سندھ کی پولیس فورس بلانے کےاحکامات دےدیئے۔ کراچی میں قتل وغارت گری جاری ہے،پولیس بھی محفوظ نہیں۔ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پرقابو نہیں پایا جاسکا۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی میں قیام امن کیلئے اندرون سندھ کے اضلاع کی پولیس فورس بلائی جائے۔ شورش زدہ علاقوں کو مجرموں سے پاک کیا جائے۔ اس سلسلےمیں پولیس اور رینجرز تمام وسائل بروئے کار لائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا تھاکہ قیام امن کے لیے بڑی کارروائی سے بھی گریز نہ کیا جائے۔