31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:10
حالات خراب کرکے انتخابات رکوانے کی سازش ہورہی ہے،شرجیل میمن
اے آر وائی - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں حالات خراب کرکے انتخابات رکوانے کی سازش ہورہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نےکہا کہ شرپسند عناصر شہر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے شہرکی مخدوش صورتحال میں علمائے کرام اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہرکا امن خراب کرنے میں طالبان اور کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ پولیس اورینجرزنے طالبان اورکچھ سیاسی لوگوں کو بھی گرفتارکیا ہے اورپولیس اور رینجرز کو ٹارگٹڈ آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کہا کہنا تھا کہ پولیس اوررینجرزکو ہدایت کی ہے ڈیفنس نہیں اٹیک کریں۔ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔