تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:36

جاں بحق ہونیوالے تینوں علما کرام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے جامعہ بنوریہ نیو ٹاون کے نائب شیخ الحدیث مفتی عبدالمجید دین پوری اور دو ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔



شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے جامعہ بنوریہ نیو ٹاون کے نائب شیخ الحدیث مفتی عبدالمجید دین پوری اور ان کے ساتھیوں مفتی صالح محمد اور مفتی حسن علی شاہ کی نماز جنازہ مہتمم جامعہ بنوری ٹاون ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر کی امامت ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں علماء کرام ، طلبہ اور عزیزواقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے موقع پر نیوٹاون مسجد کے سامنے کی دونوں شاہراہوں پر ٹریفک معطل رہا جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ ب



عد نماز جنازہ مفتی عبدالمجید دین پوری کی جسد خاکی کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا جہاں سے مفتی عبد المجید کی جسد خاکی کوکل صبح تدفین کے لیے ضلع خانپور روانہ کیا جائیگا جبکہ مفتی صالح محمد اور مفتی حسن علی شاہ کی تدفین گلشن اقبال کے علاقے ڈالمیا کے مقامی قبرستان میں کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.