تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:18

ڈرگ اسکینڈل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،رانا ثنا اللہ

اے آر وائی - صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی آئی سی ڈرگ اسکینڈل کے تیرہ نامزد ملزمان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت سلمان رفیق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ڈرگ اسکینڈل میں ملوث ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے، تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔



رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کامران فیصل کیس میں وفاقی حکومت شواہد مہیا کرنے میں تاخیر کررہی ہے، وفاقی حکومت نے فرانزک لیب کے بھیجے گئے خط کا بھی جواب نہیں دیا، یوں لگتا ہے کہ ملزمان کو بچانے کے لئے تاخیری حربے برتے جارہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.