تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 20:49

فیصل آباد:جعلی ادویات بنانے والی فیکٹر ی پرپولیس کا چھاپہ

اے آر وائی - فیصل آباد کے علا قے شا دما ن ٹا ؤن میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹر ی پر محکمہ صحت اور پولیس کا چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی ادویات قبضے میں لیکر فیکٹری کو سیل اور عملے کے تین ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



محکمہ صحت کو ملنے والی اطلاع کے مطابق فیکٹری میں بڑے پیمانے پر جعلی ادویات کی تیاری کا عمل کافی عرصے سے جا ری تھا۔ محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر کیمطابق فیکٹری میں غیر معیاری ادویات تیا ر کی جارہی تھیں اور فیکٹری مالکان کے پاس ادویات کی تیاری کا کوئی لائسنس بھی نہیں ہے۔ محکمہ صحت کی ہدایت پر پولیس نے فیکٹری میں کام کرنے والے عملے کو حراست میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.