تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 22:57

کراچی : تین عالم دین جاں بحق ، واقعہ کامقدمہ درج

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نرسری میں دن دیہاڑے فائرنگ سے تین عالم دین جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں گاڑی پر فائرنگ کردی گئی جس سے گاڑی میں سوار تین افراد موقع ہی پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے نے پہلے ہائی روف کی رفتار کم کرائی اور پھر دونوں جانب سے گاڑی پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی۔ فوٹیج میں تینوں ملزمان کو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔



فوٹیج میں ہائی روف کے آگے ایک ٹرک بھی نظر آرہا جسے شائد ہائی روف کی رفتار کم کرانے کے لئے استعمال کیا گیا ہوگا۔ فائرنگ سے تینوں عالم دین مولانا احسان علی، مولانا محمد صالح اور مولانا عبدالمجید جاں بحق ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.