تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 23:28

سندھ میں نئی بھرتیوںپرپابندی فنڈز کا اجراء بھی روک دیا گیا

اے آر وائی - سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئی بھرتیوں کی پابندی عائد کردی ہے اور ترقیاتی مد میں فنڈز کا اجراء بھی روک دیا گیا ہے ۔



چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام محکموں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے میں فوری طور پر ملازمتوں پر پابندی عائد کی جائے جبکہ ترقیاتی کاموں کے مد میں فنڈز بھی روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔



ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ حکومت نے صوبے میں بھرتیوں پر پابندی اور فنڈز کا اجراء روکنے کا حکم جاری کیا جس کا اطلاق غیر معینہ مدت تک کیلئے ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.