تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 23:37

سہراب گوٹھ دھماکے میں جاں بحق تین افراد کی شناخت ہوگئی

اے آر وائی - کراچی کےعلاقے سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب ہونیوالے بم دھماکوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دھماکے میں جاں بحق تین افراد کی شناخت ہوگئی ایک کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتاہے ۔



سہراب گوٹھ بم دھماکے میں جاں بحق چار میں سے تین افراد کی شناخت بہرام خان، عبدالکریم اور اکبر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بہرام خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔ جو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔



دھماکے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں چوکی انچارج سب انسپکٹر انار خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جائے وقوعہ پر دن بھر تحقیقاتی اداروں کے اہلکار شواہد اکھٹے کرتےنظرآئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.