1 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:59
جیکب آباد میں ڈکیتی، مزاحمت پر شہری ہلاک، داکو گرفتار
اے آر وائی - جیکب آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی اور ایک ڈاکو ہلاک اور ایک گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق صدر تھانے کی حدودسبایو گڑھی میں گزشتہ رات موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے دو شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا اورڈاکووٴں کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔
شہریوں نے ایک ڈاکو کو کلاشنکوف سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔واردات کیخلاف جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہریوں کے ورثاء نے کوئٹہ روڈ پرویگن اسٹینڈ کے مقام پر لاش سمیت دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی تاحال وقوعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔