1 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:9
کراچی میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن ، متعدد افراد گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ بلدیہ اور اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں آج فائرنگ کے تازہ واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسری جانب پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیوں کے بعد متعدد کو حراست میں لے لیا ۔
سہراب گوٹھ فلائی اوور پر مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چالیس سالہ مدثر ہلاک جبکہ وجاہت نامی شخص زخمی ہوگیا ۔جن علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کیں ان میں اورنگی ٹاوٴن اور بلدیہ ٹاون کے مختلف علاقے شامل ہیں۔