1 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:57
لاہور : پی آئی سی اسکینڈل ، نادرفیروز کی رہائی کا حکم
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے پی آئی سی ادویہ اسکینڈل کیس کے ملزم نادر فیروز کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ادویہ ری ایکشن اسکینڈل کے ملزم نادر فیروز کو پیش کیا گیا، مقدمے کی سماعت تین رکنی عدالتی بینچ نے کی، عدالت نے نادر فیروز کی رہائی سے متعلق دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کردیئے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نادر فیروز کو پیر کو دوباہ پیش کیا جائے۔لاہور کی عدالت نے گزشتہ روز ادویہ کیس میں نادر فیروز کا دو روزہ ریمانڈ دیا تھا۔