تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:16

کرپشن کے نئےریکارڈ قائم کرنے والوں کا انجام قریب ہے،رانا ثنا

اے آر وائی - صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے نت نئے ریکارڈ قائم کرنے والوں کا انجام قریب ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس تو اپنے ہر مخصوص اسٹاپ پر رکے گی لیکن پیپلز پارٹی کی لوٹ مار اور کرپشن نان سٹاپ ہے۔



رانا ثنااللہ نے راجہ ریاض کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راجا ریاض کو تنقید سے پہلے کرپٹ پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر نظر ڈالنی چاہیے،انہون نے کہا کہ راجہ ریاض آنے والے دنوں میں اپنی آنکھوں سے پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو میٹروبس سروس کی تعریف کرتے دیکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.