1 فروری 2013
وقت اشاعت: 15:28
سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہفتے کو طلب کرلیا گیا
اے آر وائی - سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہفتے کے روز صبح طلب کرلیا گیا ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے چار ارکان اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے ایک رکن حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل یہ اجلاس چھ فروری کو طلب کیا گیا تھا جس کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اب یہ اجلاس ہفتے کے روز ہوگا۔
اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے اورنگی ٹاؤن سے منتخب نمائندے منظر امام کے قتل کے باعث اسمبلی روایت کے مطابق ایوان میں کارروائی نہیں ہوسکے گی کیونکہ جب بھی کوئی اسمبلی رکن انتقال کرتا ہے تو سوگ میں ایک روز کیلئے اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے ۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کریں گی ۔ جس میں ایم کیو ایم کے جمال احمد ، علی راشد ارشد وہرہ ، ندیم ہاشمی جبکہ پیپلز پارٹی کے نوشہروفیروز سے نومنتخب رکن سرفراز شاہ حلف اٹھائیں جو کہ حال میں منتخب ہوئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے چار ارکان کراچی کے مختلف حلقوں سے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔