2 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:49
کراچی:پولیس کوگشت بڑھانے کی ہدایت،پیٹرول کوٹہ کم کر دیا
اے آر وائی - کراچی میں بدامنی کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کو گشت میں اضافے کرنے کے احکامت کے کچھ دیر بعد ہی پولیس کو ملنے والے پیٹرول کے کوٹے میں کمی کردی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہر تھانے کی ایک موبائل کو چوبیس گھنٹے میں نولیٹر پیٹرول دیا جاتا تھا جس کو اب کم کرکے چوبیس گھنٹے میں سات لیٹر کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ڈی پی اوز اور ایس پیز کو چوبیس گھنٹے کے دوران ملنے والے پیٹرول کو بھی کم کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کو امن وامان برقرار رکھنے کے لئے گشت بڑھانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔
پیٹرول کوٹہ میں کمی کے بعد پولیس کس طرح اپنا گشت بڑھائے گی۔ اس بارے میں پولیس کو کچھ نہیں بتایا گیا۔