تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:19

لاڑکانہ:پوسٹ ماسٹرسرکاری رقم لے کر فرار

اے آر وائی - لاڑکانہ میں پوسٹ ماسٹر چالیس لاکھ روپے سے زائد کی سرکاری رقم لیکرفرارہوگیا۔



اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب سیپکو حکام لوگوں کے بجلی کنکشن کاٹنے پہنچ گیا۔۔شہریوں نے پوسٹ آفس میں جمع کرائے گئے بلوں کی کاپی پیش کر دی ۔۔معلوم ہوا کہ شہریوں نے اعجاز نامی پوسٹ ماسٹر کے پاس بل تو جمع کروائے لیکن اعجاز نے چالیس لاکھ روپے کی یہ رقم سیپکو اکاؤنٹ میں جمع ہی نہیں کروائی اور فرار ہو گیا۔



جنرل پوسٹ ماسٹر نے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے پوسٹ ماسٹر کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی جائے تاکہ سیپکو شہریوں کی بجلی منقطع نہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.