3 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:8
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ شیر شاہ میں ٹیکسی سوار سید خان اور سہراب گوٹھ کے علاقے گنا منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غلام سخی ہلا ک ہو گئے۔ جبکہ عرفان نامی نوجوان یونیورسٹی روڈ پر نشانہ بنا۔ جوہر موڑ پر ہوٹل پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔