4 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:8
کراچی میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں خاتون سمیت 8افرادہلاک
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکاراور خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور اسپتالوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منگھوپیر میں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار ندیم کو ہلاک اور اس کے ساتھی کانسٹیبل شاجد کو زخمی کردیا، جس نے اسپتال میں دم توڑدیا۔ادھر برگیڈ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی۔سمن آباد اور اعظم بستی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
شیرشاہ اور یونیورسٹی روڈ پر دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں گنا منڈی کے قریب غلام سخی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مقتول کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا۔