4 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:8
کوئٹہ: ڈومکی خواتین کے قتل کیخلاف صوبے میں پہیہ جام ہڑتال
اے آر وائی - رکن بلوچستان اسمبلی میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کےکراچی میں قتل کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
نصیر آباد میں سندھ بلوچستان شاہراہ بند ہے جبکہ تربت،تمپ اور مند میں آج تیسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے ،بی آر پی نے کراچی کے واقعے کے خلاف دو روزہ شٹرڈاؤن کے بعد آج پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔
نصیر آباد سے نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق سندھ جانے والی قومی شاہراہ کو منگولی اور نوتال کے مقاما ت پر کارکنوں نے بند کردیا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں رک گئیں ،ادھر تربت سے نمائندہ اے آروائی نیوز نے بتایا ہے کہ میربختیار ڈومکی کے ساتھ پیش آنے والے سانحے کے خلاف آج تیسرے روز بھی تمام دکانیں اور کاروباری مراکزبند ہیں۔