تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:33

کراچی کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کا امکان

اے آر وائی - منگل کے دن سے کراچی کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرلوجسٹ محمد ریاض کے مطابق درجہ حرارت میں کمی سردی کے لہر میں مزید اضافہ کا سبب بنے گی جبکہ کل سے ملک بھر میں بتدریج درجہ حرارت میں کمی واقعہ شروع ہوجائیگی۔



چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مغرب سے بارش دینے والا ہو ا کا کم دباؤ دودن قبل افغانستان اور پاکستان کے مغربی حصوں میں موجود تھا اوراب ہوا کا کم دباؤ آج ملک کے شمالی حصوں پر موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی پنجاب، خیبر پختوانخوہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقام پر برف باری بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ میدانی علاقوں سے نکل جائیگا لیکن شمالی علاقوں میں مزید ایک سے دو دن رہیگا اوردودن بعد انتہائی کم درجہ حرارت کا دباؤ شمالی علاقوں کے علاوہ جنوبی حصوں تک پھیل جائیگا ۔



محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم دباؤ سے درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی ہونا شروع ہوجائیگی تاہم دویا تین دن بعد درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجائیگی ۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.