5 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:0
لاہور:ینگ ڈاکٹرزنےپی آئی سی کےنئےایم ایس کوکام سے روک دیا
اے آر وائی - لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے تعینات کئے گئے پی آئی سی کے نئے ایم ایس کو کام کر نے سے روک دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کاکہنا ہے حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی ناقص دواؤں کی رپورٹ آنے تک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے ایم ایس کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جائے گی ینگ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ تفتیشی ٹیموں کی رپورٹ آنے تک نئے ایم ایس کو کام کر نے نہیں دیں گے۔