تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:42

ملتان:پولیس موبائل کی ٹکرسےنوجوان جاں بحق،اہل علاقہ کااحتجاج

اے آر وائی - ملتان میں پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے موبائل کے ڈرائیور پر تشدد کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے۔



انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا لفٹ آپریٹر آصف ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ معصوم شاہ روڈ پر تیز رفتار پولیس موبائل کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ نے پولیس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو فرار کروا دیا جس کے بعد مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹائر جلائے۔



واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز اظہر اکرام نے موقع پر پہنچ کر پولیس ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کی یقین دہانی کروائی جس پرمظاہرین منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.