6 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:19
ملتان: نشے کے عادی شخص نے بیوی کو آگ لگا دی
اے آر وائی - ملتان میں نشے کے عادی شخص نے بیوی کو بند کرکے گھر میں آگ لگادی اور فرار ہوگیا ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ زکریا ٹاؤن کی رہائشی 24 سالہ رابعہ کو خاوند نے نشہ آور چیز پلا کر مکان کو آگ لگادی اور بچے کو لے کر فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ نے رابعہ کو بے ہوشی کی حالت میں گھر سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ اہل محلہ کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور اکثر بیوی کو مارتا پیٹتا تھا ۔